مغربی بنگال کے مشرقی بردوان ضلع کے مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول کے دورے پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زوبیر کی گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے غیر آئینی قرار دیا ہے۔ اس طرح سے کسی کو گرفتار نہیں کر سکتے ہیں۔' Mamata Banerjee Attacks Centre over arrests of Mohammed Zubair, Teesta Setalvad
انہوں نے کہاکہ' بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کے دور میں کوئی محفوظ نہیں ہے، بالخصوص سچ بولنے اور غریبوں کی حمایت میں آوازد بلند کرنے والے۔ ان کا کہنا ہے کہ سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر کون آگے آکر وضاحت کرے گا۔ کسی کے پاس ان کی گرفتاری کو لے کر کوئی جواب ہے، اگر ایسا ہی چلتا رہا تو عام لوگوں کے حق میں کون صدائیں بلند کرے گا۔'
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہاکہ' نوپور شرما کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی لیکن آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زوبیر کو بغیر کسی نوٹس کے گرفتار کر لیا گیا، ان کا قصور کیا ہے۔'
انہوں نے کہاکہ' نوپور شرما سے بڑا گناہ تو انہوں نے نہیں کیا، تو پھر ان کی گرفتاری کیسے ہو سکتی ہے۔ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو نوپور شرما کی حرکتوں کا علم ہے۔ اس کے باوجود وہ اب تک آزاد ہیں اور سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور صحافی محمد زوبیر سلاخوں کے پیچھے ہیں۔'
Mamata Banerjee Attacks Centre: محمد زوبیر اور تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر ممتا بنرجی برہم
مسلم اکثریتی علاقہ آسنسول میں عوامی جلسے کو خطاب کرتے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی Mamata Banerjee نے سماجی کارکن تیستا سیتلواڑ اور آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زوبیر کی گرفتاری پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی گرفتاری کو غیر آئینی قرار دیا۔ Mamata Banerjee Attacks Centre
محمد زوبیر اور تیستا سیتلواڑ کی گرفتاری پر ممتا بنرجی برہم