مغربی بنگال کی شمالی بنگال کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ ممتا بنرجی CM Mamata Banerjee نے شمالی خطے کے اضلاع میں ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے کی افسران کو ہدایت دی ہے۔ اسی درمیان وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شوہر کی بربریت (دائیں ہاتھ کی کلائی کاٹنے کا واقعہ) کا سامنا کرنے والی رانو خاتون کو سرکاری ملازمت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ ضلع انتظامیہ کو متاثرہ کو علاج میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ رانو خاتون کے بارے میں سن کر بے حد افسوس ہوا۔ شوہر کو اپنی بیوی کے ساتھ تاحیات ساتھ نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ یہ کیسا انسان ہے، جس نے نوکری کی مخالفت کرتے ہوئے اپنی بیوی کی انگلی کاٹ دی۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ رانو خاتون کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔ جو کام وہ آرام سے کر سکتی ہے، وہ کام رانو کو دیا جائے گا۔Mamata Assured Government Job To Renu Khatun