مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتابنرجی نے سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور تمام تر کوششوں کے باوجود اس پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے یہی وجہ ہے کہ ملک میں مریضوں کی تعداد 70 لاکھ سے بھی زائد ہوچکی ہے۔
وزیراعلی نے کہا کہ درگا پوجا عنقریب ہے اور یہ مغربی بنگال کا سب سے اہم ترین تہوار ہے، اس دوران تمام بازاروں میں خریداروں کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے۔ کولکاتا اور اس کے اطراف شمالی 24 پرگنہ، جنوبی 24 پرگنہ، ہاوڑہ اور ہگلی سے لوگ خریداری کے لیے آرہے ہیں اس سے تھوڑی پریشانی ہوسکتی ہے لیکن حکومت تمام طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہے۔