مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے تمام اپوزیشن جماعتوں سے کہا ہے کہ مرکزی حکومت کے ذریعہ قومی سطح پر جوائنٹ انٹرننس ایگزامینشن (جی ای ای) اور نیشنل اہلیتی سم انٹرننس ٹسٹ (نیٹ) منعقد کرانے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کی جائے۔
وزیرا علیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بحران کے دور میں قومی سطح پر امتحانات منعقدکرانے کے فیصلے سے طلبا متاثر ہوں گے۔
کانگریس صدر سونیا گاندھی کی طرف سے سات ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی بلائی گئی میٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ ’’ہمیں سپریم کورٹ جانا چاہیے۔ اس سے طلباء کی ذہنیت کو نقصان پہنچے گا۔ ہمیں طلبا کے حق میں کھڑا ہونا چاہیے۔‘‘