مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی CM Mamata Banerjee نے ریاست کے مختلف اضلاع کے ترقیاتی کاموں اور لاء اینڈ آرڈر کی جائزہ میٹنگ کے دوران مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے ریاست کے مختلف اضلاع مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس اہلکاروں کے ساتھ میٹنگ Administrative Meeting کرتے ہوئے مدنی پور اور بیرکپور پولیس کمشنر کو آڑے ہاتھوں لیا۔
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے میٹنگ کے دوران مدنی پور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو کام کرنے میں پریشانی کیوں ہو رہی ہے۔ آپ کی شاندار کارکردگی کی بنیاد پر ہی مدنی پور ضلع تبادلہ کیا گیا تھا لیکن اب شکایت موصول ہونے لگی ہے۔ Mamata Banerjee Administrative Meeting
وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے پولیس سپرنٹنڈنٹ سے سوال کیا کہ آپ گورنر کو فون کریں گے۔ ان سے رائے مشورہ کریں گے۔ اگر آپ کو کام کاج میں دشواری ہو رہی ہے تو متعلقہ اداروں سے بات کر سکتے ہیں۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے شمالی 24 پرگنہ کے بیرکپور پولیس کمشنر سے سوال کیا کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بیرکپور سب ڈویژن میں سیاسی تشدد اور قتل کی وارداتوں میں اضافہ ہوا ہے، اسے روکنے کے لئے آپ نے کیا کیا۔ Mamata Banerjee Administrative Meeting