وزیراعلیٰ ممتا بنرجی CM Mamata Banerji نے عظیم مجاہد آزادی نیتاجی سبھاش چندر بوس Freedom Fighter Subhas Chandra Bose
کے 125 ویں جنم دن کے موقع پر مرکزی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے بنگال کو نظر انداز کرنے کا الزام Accused of Neglecting Bengal لگایا ہے۔
ممتا بنرجی نے مرکز پر بنگال کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت نیتاجی سبھاش چندر بوس کا عظیم الشان مجسمے بنانے کا اعلان کرتی ہے۔ ہمیں (بنگال حکومت) کچھ کرنے کی اجازت نہیں دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے سے پہلے بی جے پی نیتاجی کے فائل کو منظر عام پر لانے کی بات کرتی تھی لیکن جیسے ہی حکومت میں آئی ویسے ہی تمام وعدے بھول گئی۔
ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو وضاحت کرنی پڑے گی کہ آخر کیوں مغربی بنگال کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ آپ کہتے ہیں کہ سب برابر ہے تو پھر بنگال کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں؟
نیتاجی سے متعلق فائل کو منظر عام پر لانے کی بات تو دور 23 جنوری کو دیش پریم دیوس کے طور پر منانے کا بھی اعلان نہیں کیا گیا۔