اردو

urdu

ETV Bharat / state

Adhir Ranjan Chowdhury on Mamata Banerji: اقلیتوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ممتا بنرجی پر الزام - لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے ممتابنرجی پر اپنی حکومت کو بچانے کے لئے اقلیتی طبقے کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔ Adhir Ranjan Chowdhury on Mamata Banerji

اقلیتوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ممتا بنرجی پر الزام
اقلیتوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کا ممتا بنرجی پر الزام

By

Published : Feb 28, 2022, 10:07 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے انیس خان قتل معاملے کو لے کر ممتا بنرجی حکومت پر جم کر تنقید کی۔ کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ممتابنرجی پر اپنی حکومت کو بچانے کے لئے اقلیتی طبقے کو ڈھال کے طور پر استعمال کرتی ہیں۔ Adhir Ranjan Chowdhury on Mamata Banerji

انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال میں گزشتہ دس سے بارہ برس کے دوران اقلیتی طبقے کے لوگوں کی ترقی کے لئے کتنا کام کیا گیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

کسی سے کچھ چھپا نہیں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سچائی یہ ہے کہ بنگال میں اقلیتی طبقے کو صرف اور صرف ووٹ کے بینک کے طور پر ہی استعمال کیا جاتا ہے۔ واقعی ان کی ترقی کے بارے میں سوچا جاتا تو حالات بالکل کچھ اور ہی ہوتے۔ Congress on Mamata Banerji Regarding Minorities

یہ بھی پڑھیں:Governor Jagdeep Dhankhar on West Bengal Election Commission: گورنر جگدیپ دھنکر نے مغربی بنگال انتخابی کمیشن کے سربراہ کو گورنر ہاؤس طلب کیا

لوک سبھا میں کانگریس کے رہنما ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ انیس الرحمن خان کی موت کو لیکر اتنی باتیں کیوں ہو رہی ہیں۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ غیر جانبدارانہ جانچ کی جاتی اور قصوروار کو سزا دی جاتی لیکن سب کچھ برعکس ہو رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہم سب بھی چاہتے ہیں کہ انیس الرحمن خان کی پراسرار موت کا معمہ سلجھے اور قصورواروں کو سزا ملے لیکن ان حالات میں کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوران جو کچھ بھی ہوا اس پر بھی پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے آخر کب تک یہ سب چلے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details