محترمہ بینرجی نے ٹویٹ کرکےکہا 'آج عالمی یوم سیاحت ہے۔ میں آپ سبھی سے گھومنےکےلئے مغربی بنگال آنے کی اپیل کرتی ہوں۔ ہمالہ سے سمندر تک، دوآرس کے جنگلات سے لے کر مغربی بنگال میں لال ماٹی تک، سندرون میں مین گرووس سے گور بنگا کے یادگاری مقامات تک آئیے، گھومئے اور اپنی یادوں میں بنگال کو محفوظ کرلیجئے۔'
ممتا کی لوگوں سے بنگال آنے کی اپیل - عالمی یوم سیاحت کے موقع پر جمعہ کو لوگوں سے گھومنے کے لئے بنگال آنے کی اپیل
ریاست مغربی بنگال کی وزیراعلی اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بینرجی نےعالمی یوم سیاحت کے موقع پر جمعہ کو لوگوں سے گھومنے کے لئے بنگال آنے کی اپیل کی۔
فائل فوٹو
اس سال بھارت پہلی بار عالمی یوم سیاحت کو سب کی بہتری کےلئے ’سیاحت اور روزگار‘ کے موضوع پر منع رہا ہے۔
واضح رہے کہ ہر سال 27ستمبر کو عالمی یوم سیاحت کے طورپر منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد عالمی سطح پر سماج میں سیاحت کی اہمیت کے سلسلے میں بیداری پھیلانا ہے اور اس کے سماجی، سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی اقدار کو بتانا ہے۔
Last Updated : Oct 2, 2019, 5:30 AM IST
TAGGED:
Mamata appealed to people