اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال کے دو جوانوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ دینےکا ممتا کا اعلان - چین کے ساتھ جاری لڑائی

لداخ میں چین کے ساتھ جاری لڑائی میں اب تک متعدد بھارتی فوج کے جوانوں کے مارے جانے کی خبریں ہیں۔ ان میں دو جوانوں کا تعلق مغربی بنگال سے ہے.

Mamata announces Rs 500,000 for family of two Bengal soldiers
بنگال کے دو جوانوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ دینےکا ممتا کا اعلان

By

Published : Jun 17, 2020, 8:30 PM IST

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بنگال سے تعلق رکھنے والے جوانوں کے اہل خانہ کو ریاستی حکومت کی جانب سے پانچ لاکھ اور گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دی جائے گی۔

بنگال کے دو جوانوں کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ دینےکا ممتا کا اعلان

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مجھے یہ کہتے بہت تکلیف ہو رہی ہے کہ چین کے ساتھ گلوان میں جاری لڑائی میں ہندوستانی فوج کے کئی جوان مارے گئے ہیں۔ ان جوانوں میں دو جوان مغربی بنگال کے رہنے والے ہیں۔ سپاہی راجیش اورنگ بیربھوم ضلع کے بیلگھڑیا تھانہ کے محمد بازار کا رہنے والا ہے۔

دوسرا جوان علی پور دوار کے سموک تلہ کا رہنے والا ہے۔ اس عظیم قربانی کا کچھ بھی متبادل نہیں ہو سکتا ہے جو انہوں نے اپنے ملک کے لئے دی ہے۔ان کے اہل خانہ نے جو کھویا ہے اس کی تلافی بھی ممکن نہیں ہے۔ اس مشکل وقت میں ہم اپنے بہادروں کے ساتھ ہیں۔ ان کے اہل خانہ اس مشکل وقت میں مدد کے لئے ریاستی حکومت کی طرف سے پانچ لاکھ روپئے اور ان کے گھر کے ایک فرد کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتی ہے'۔

واضح رہے کہ چین کے ساتھ جاری لڑائی میں سب سے پہلے جن تین جوانوں کے مارے جانے کی خبر آئی تھی ان میں سے دو جوانوں کا تعلق بنگال سے ہے۔ ہند چین کے درمیان لداخ میں جاری لڑائی میں ہوئے ہندوستانی جوانوں کی ہلاکت پر کولکاتا میں لوگوں کی طرف سے احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details