اردو

urdu

ETV Bharat / state

کولکاتا میٹرو میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی - تکنیکی خرابی

کولکاتا میٹرریلوے میں ایک اورواقعہ رونما ہونے سے مسافروں میں ڈر کا ماحول ہے۔ ٹوٹے ہوئے دروازے کے ساتھ میٹروریل کئی کلومیٹرتک چلتی رہی۔

کولکاتا میٹرو میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سامنے آئی

By

Published : Aug 21, 2019, 9:39 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 7:54 PM IST


کولکاتا میٹرو میں آئے دن کوئی نہ کوئی حادثہ رونما ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے مسافروں میں تشویش پائی جا رہی ہے ۔ چند روز قبل ہی میٹروٹرین کے دروازے میں ہاتھ پھنسنے سے ایک شخص کی موت ہوگئی تھی اور بدھ کے روز ٹرین کا ایک دروازہ ٹوٹ گیا اور ٹرین چلتی رہی جس سے مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔

کولکاتا میٹرو میں ایک بار پھر تکنیکی خرابی سامنے آئی
مغربی بنگال میں کولکاتا میٹرو میں آئے دن اس طرح کے واقعات رونما ہونے سے مسافروں کے تحفظ کو لیکر سوال اٹھائے جا رہے ہیں۔ کولکاتا میٹرو ریلوے کی بار بار مسافروں کی حفاظت کو لیکر اس طرح کی چوک سے لوگوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

بدھ کے روز دفتری اوقات میں دم دم سے مسافروں سے بھری ٹرین کو سبھاش کے لئے روانہ ہونے کے لئے تیار تھی لیکن ٹرین 15 منٹ تک اسٹیشن پر ٹرین کھڑی رہی ۔ مسافروں کو پہلے پہل معاملہ سمجھ میں نہیں آیا لیکن بعد میں پتہ. چلا کے آجری کے تین کمروں کے بعد والے کمرے کا توٹ چکا ہے اور دروازہ بند نہیں ہو رہا ہے۔

اسی لئے ٹرین کا ڈرائیور ٹرین چلنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا اور بھیڑ بھی بہت تھی بعد میں اس کمرے میں دو آر پی ایف جوانوں کو تعینات کیا گیا اور پھر ٹرین روانہ ہوئی اور کوی سبھاش تک اسی طرح گئی درمیان میں کسی مسافر کو اس کمرے میں چڑھنے نہیں دیا گیا لیکن اس طرح کمرے کا دروازہ کیوں بند نہیں ہوا۔

اس پر کئی سوال اٹھ رہے ہیں کسی تکنیکی خرابی کے باعث ہی ایسا ہوا ہے لیکن بار بار دروازے جو لیکر اس طرح کی پیچیدگیاں کیوں پیدا ہو رہی ہیں مسافروں کے تحفظ کو لیکر بھی سوال اٹھ رہے ہیں۔


Last Updated : Sep 27, 2019, 7:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details