مالدہ، مغربی بنگال:ریاست کے مالدہ میں پولیس نے ایک واقعہ کا خلاصہ کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننگے شخص کو کئی لوگ لاٹھیوں ڈنڈوں سے پیٹ رہے ہیں۔ اس ویڈیو کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ مغربی بنگال کے مالدہ ضلع کے ماتھا باڑی تھانہ کا ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام فجر علی ہے جس کا تعلق آسام سے ہے اور وہ جمعہ کو اپنے تبلیغی جماعت کے ساتھیوں کے ساتھ آیا تھا۔ Malda District Police Clarification on Malda Lynching Incident
بتایا گیا ہے کہ لیکن وہ راستہ بھول گیا اور ماتھا باڑی تھانہ کے باخر پور علاقے میں پہنچ گیا جو ہندو اکثریت والا علاقہ ہے جہاں اسے گاؤں والوں نے ننگا کرکے اس کو لاٹھیوں اور ڈنڈے سے زد و کوب کیا اور اس کی داڑھی بھی کاٹ دی ہے۔ جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس واقعے کو لیکر ہنگامہ برپا ہے اور اس کی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب مالدہ ضلع پولیس نے اس معاملے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس کے متعلق کہا جا رہا ہے کہ ایک ننگے شخص کو بھیڑ ماب لنچنگ کر رہی ہے۔ Malda Lynching Incident