اردو

urdu

ETV Bharat / state

Malda Blast, Petition in Calcutta High Court for NIA Probe: مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کلکتہ ہائی کورٹ میں درخواست - Malda Blast, Petition in Calcutta High Court for NIA Probe

مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں ہوئے دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل کیا گیا ہے.چیف جسٹس ڈویژنل بینچ سے معاملے کی جلد سے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے. Malda Blast, Petition in Calcutta High Court for NIA Probe

مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل
مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل

By

Published : Apr 27, 2022, 10:49 AM IST

مالدہ، مغربی بنگال:مغربی بنگال کے مالدہ کے کالیا چک تھانہ علاقے میں ہوئے دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل کیا گیا ہے.چیف جسٹس ڈویژنل بینچ سے معاملے کی جلد سے جلد سماعت کی اپیل کی گئی ہے. Malda Blast, Petition in Calcutta High Court for NIA Probe, عرضی گزار ارجیت مجمدار نے کلکتہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ڈویژنل بینچ کے سامنے مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے کے حوالے کرنے پی آئی ایل داخل کیا ہے.

مالدہ دھماکے کی جانچ این آئی اے سے کرانے کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں PIL داخل

پیشے سے وکیل ارجیت مجمدار نے کلکتہ ہائی کورٹ میں پی آئی ایل داخل کرنے کے بعد کہا کہ مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت گوپال نگر میں جو دھماکہ ہوا اسے کسی بھی قیمت پر نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ہے. انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مالدہ ضلع میں یہ واقعہ پیش آیا آنے والے دنوں میں کہیں اور اس طرح کا واقعہ پیش آ سکتا ہے. ان واقعات پر قابو پانے کے لئے ہی کلکتہ ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا گیا ہے. عدالت سے معاملے کی سماعت کرنے کی اپیل کی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار کی سہ پہر مالدہ ضلع کے کالیا چک تھانہ کے تحت گوپال نگر علاقے میں نکھل ساہا کے آم بگان میں کنواں کے پاس چھپا کر رکھا گیا بم کے پھٹنے سے پانچ بچے زخمی ہو گئے تھے. رواں مہینے میں مالدہ ضلع میں اس طرح کا یہ تیسرا موقع ہے.

ABOUT THE AUTHOR

...view details