پورہاٹ: مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے باگٹوئی قتل عام کیس کے اہم ملزم للن شیخ کی سی بی آئی حراست میں موت ہوگئی۔ اسے سی بی آئی نے 4 دسمبر کو جھارکھنڈ کے پاکور سے گرفتار کیا تھا۔ وہ رام پورہاٹ میں سی بی آئی کے عارضی کیمپ آفس میں تھے۔ سی بی آئی افسران وہاں للن شیخ سے پوچھ گچھ کر رہے تھے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ للن شیخ نے باتھ روم میں گلے میں تولیہ لٹکا کر خودکشی کرلی۔ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ ملنے تک اس معاملے میں واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ہے۔ Main Accused In Bagtui Massacre Case Lalan Sheikh Died CBI Custody
تاہم مقتول کی بیوی ریشمہ بی بی نے دعویٰ کیا کہ سی بی آئی نے ان کے شوہر کو قتل کیا ہے۔ اس واقعہ سے ریاستی سیاست ایک بار پھر سرگرم ہوگئی ہے۔ للن شیخ کی موت کی خبر کے بعد مزید بدامنی کو روکنے کے لیے پولیس نے ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ناگیندر ناتھ ترپاٹھی کی قیادت میں بگتوئی گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بگٹوئی قتل عام کی وجہ سے ریاستی سیاست میں کھلبلی مچ گئی تھی۔ یہ واقعہ 21 مارچ کی رات کو پیش آیا تھا۔ مبینہ طور پر اس دن تقریباً 8:30 بجے، ترنمول لیڈر اور بارسال گاؤں پنچایت کے نائب پردھان بھدو شیخ کا شرپسندوں نے بم مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔