کولکاتا: مغربی بنگال کے ضلع ندیا کے کرشنا نگر سے ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا کا الزام ہے کہ ان کا آئی فون ہیک کرنے کی کوشش کر جارہی ہے۔ موئترا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعہ سنسنی خیز انکشاف کیا۔ ایپل کے پیغامات کے اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے موبائل پر ایپل کی جانب سے جو پیغامات موصول ہوئے ہیں اس کے اسکرین شاٹس شئیر کر دیا ہے۔ یہ پیغامات ہیکنگ کی مشتبہ کوشش کے ثبوت کے طور پر پیش کیے گئے تھے۔
ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان مہوا موئترا نے کہاکہ ایپل کی طرف سے ٹیکسٹ اور ای میل موصول ہوا ہے جس میں مجھے متنبہ کیا گیا ہے کہ میرے فون اور ای میل کو ہیک کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ کے دفتر کو ٹیگ کیا۔ مہوا موئترا نے اڈانی گروپ پر جوابی حملہ بھی کیا۔
انہوں نے کہاکہ ایپل کی طرف سے الرٹ ایکس پر پوسٹ کیا گیا ہے۔ اس میں لکھا گیا ہے کہ آپ کے موبائل پر حملہ آور آپ کے آئی فون کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایپل کا خیال ہے کہ آپ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جو آپ کے ایپل آئی ڈی سے وابستہ آئی فون ہیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ حملہ آور ممکنہ طور پر آپ کو انفرادی طور پر نشانہ بنا رہے ہیں کیونکہ آپ کون ہیں یا آپ کیا کرتے ہیں۔