عام لوگ جہاں ایک طرف کورونا کے مریضوں کے قریب تک جانے گھبراتے ہیں دوسری طرف ریاست مغربی بنگال کے پرولیا ضلع کے مجسٹریٹ تہوار کے موقع پر اپنے ہاتھوں سے پھلوں کی ٹوکری کا تحفہ دیا۔
پرولیا ضلع کے محسٹریٹ راہل مجمدار نے کورونا ہسپتال کا دورہ کیا اور اپنے ساتھ مریضوں کو دینے کے لئے تحفہ بھی ساتھ لئےسکیورٹی گارڈ اور دیگر ملازمین ان کی مدد کرنی کی کوشش کی تو انہوں صاف طور پر انکار کر دیا۔
ضلع مجسٹریٹ راہل مجمدار کا کہنا ہے کہ مرض کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکنا ہے مریضوں کو نہیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان کے لئے کچھ کروں گا تو کل میرے لئے کوئی کچھ کرے گا۔