کورونا وائرس کی وجہ سے چھ ماہ تک جاری رہنے والے لاک ڈاؤن کے دوران اسکول بند رہے۔جس کاریاستی تعلیمی نظام پر گہرا اثر پڑا ہے۔جس کی وجہ سے آئندہ سال 2021 میں ہونے والے مدھیامک اور ہائر سکنڈری امتحانات کے سلسلے میں مغربی بنگال کے محکمہ تعلیم کی اہم میٹنگ ہوئی ہے۔
مغربی بنگال: مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات جون میں ممکن - ہائر سکنڈری کے امتحانات
ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے سبب آئندہ سال ہونے والے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات میں تاخیر ہو سکتی ہے۔عام طور پر ہر سال فروری میں مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات ہوتے ہیں۔ وزیر تعلیم پارتھو چٹرجی کے مطابق نصاب میں بھی کمی بیشی ہو سکتی ہے لیکن اس سلسلے میں وزیر اعلی ممتا بنرجی سے میٹنگ کے بعد حتمی فیصلہ لیا جائے گا۔
مدھیامک امتحان دینے والے طلباء کے لیے کچھ دنوں تک کلاس منعقد کروائے گئے، لیکن ہائر سکنڈری کے امتحانات دینے والے طلباء کے لیے ایک دن بھی کلاس منعقد نہیں کروایا گیا۔عام طور پر ہر سال فروری میں مدھیامک بورڈ کے امتحانات کا انعقاد کیا جاتا ہے اور مارچ کے اول میں ہائر سکنڈری کے امتحانات ہوتے ہیں۔اگر مقررہ وقت پر امتحانات ہوئے تو صرف 30 سے 40 فیصد ہی نصاب مکمل ہو پائے گا۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اکتوبر میں نصاب کمیٹی حکومت کو رپورٹ جمع کرے گی۔
دوسری جانب ان لاک 4 میں بھی اسکولوں کو بند رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔آئندہ 30 ستمبر تک تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
اسکول بند ہونے کی وجہ سے نصاب مکمل نہیں ہو سکے ہیں۔آن لائن کلاس جاری ہیں۔لیکن اس طرح وقت پر نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہے۔جس کی وجہ سے نصاب کمیٹی کا انتظار ہے۔جس کے بنا پر ہی فیصلہ کیا جایے گا کہ آئندہ سال2021 میں ہونے والے مدھیامک اور ہائر سکنڈری کے امتحانات کے لئے نصاب کیا ہوگا۔
TAGGED:
madhyamik