ریاستی مغربی بنگال میں جاری لاک ڈاؤن کے دوسرے دن بھی مکمل بند کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ کولکاتا شہر کے علاوہ پورے ریاست میں لاک ڈاؤن کامیاب رہا۔ تمام راستے پر پولیس کی تلاشی جاری رہی۔ تمام آنے جانے والوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنانے کے لیے کولکاتا پولیس دن بھر سخت محنت کرتی رہی۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ریاستی حکومت نے ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مغربی بنگال میں دوسرے دن بھی لاک ڈاؤن کامیاب رہا اس ہفتے لاک ڈاؤن کے دوران ہی پولیس کی سخت نگرانی سے واضح ہو گیا تھا کہ اس بار پولیس کی سخت نگرانی سے لاک ڈاؤن مکمل طور پر کامیاب رہے گا۔
ریاست میں رواں ماہ کے دوران کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات سے دہشت کا ماحول بن چکا ہے۔ جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران پولیس کی جانب سے سختی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔
مغربی بنگال میں دوسرے دن بھی لاک ڈاؤن کامیاب رہا ضلع سے کولکاتا شہر میں داخل ہونے والے تمام گاڑیوں کی جانچ کی جا رہی ہے۔ بغیر اجازت کے کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخل نہیں ہونے دیا جارہا ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران نگرانی کے لیے اہم مقامات پر ڈرون کی مدد لی گئی۔گڑیاہاٹ، شیام بازار، راجا بازار اور دھرمتلہ میں ڈرون کے ذریعہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا جائزہ لیا گیا۔کولکاتا کے راجا بازار کے دونوں جانب کے راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ سیالدہ اور مانکتلہ کی طرف جانے والے راستے پر پولیس کی طرف سے سخت طور پر تمام آنے جانے والے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔
ڈیوٹی پر تعینات سارجنٹ شیانتن گھوش نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ہر آنے جانے والے کی تلاشی لی جا رہی ہے۔ ہر اہم موڑ پر سخت تلاشی جاری ہے۔ راستے کو بند کر دیا گیا ہے۔ اس دوران وبائی ایکٹ نافذ ہے۔ جو لوگ غیر ضروری طور پر باہر گھوم رہے ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔
ہفتے کے دوسرے دن پورے کولکاتا شہر میں سناٹا چھایا رہا۔ راستے پر کسی کو بھی غیر ضروری طور پر باہر گھومتے نہیں دیکھا گیا۔ آئندہ 29 جولائی تک مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ لیکن آئندہ سنیچر یکم اگست کے دن عید الضحی ہے۔ لیکن ابھی تک اس کے متعلق حکومت کی طرف سے کچھ واضح نہیں کیا گیا ہے۔