سینئر آفیسر نے بتایا کہ کلکتہ سمیت ریاست کے 20اضلاع، میونسپلٹی اور چھوٹے شہروں میں نافذ ہوگا۔ لاک ڈاؤن کے درمیان سرکاری دفاتر، دوکان، مارکیٹ اور بازار بند رہیں گے۔ تاہم دوا خانے، راشن کی دوکانیں، سبزیاں منڈیا، دودھ کی دوکانیں اورآن لائن شاپنگ بھی دستیاب ہوگی۔
کلکتہ سمیت تمام میونسپلٹیوں میں 27 مارچ تک لاک ڈاؤن - lockdown in coronvirus
ریاست مغربی بنگال حکومت نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 27 مارچ تک لاک ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس کے علاوہ طبی خدمات بحال رہیں گی۔ یہ فیصلہ وزیرا علیٰ قیادت میں اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد کیا گیا ہے۔ بنگال حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خلاف وزری کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کورونا وائرس سے نمٹنے میں حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور ایک ساتھ بھیڑ لگاکر جمع نہ ہو۔
حکومت نے بین ریاستی بس سروس پر بھی پابندی عاید کردی ہے۔دوسری ریاستوں سے آنے والے مسافروں کو بنگال میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔سرحد سے متصل اضلاع میں بھی بین ریاستی بسی نہیں چلیں گے۔اس کے علاوہ ضروری سامان کے علاوہ ٹرکوں کو بھی ریاست میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔