اردو

urdu

ETV Bharat / state

کورونا وائرس کے پیش نظر انڈمان میں ہفتے اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن

انڈمان - نیکوبار جزائر میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے پیش نظر انتظامیہ نے احتیاط کے طور پر قدم اٹھاتے ہوئے ہر ہفتے اتوار کو مکل لاک ڈاؤن نافذ کردیا ہے۔

لاک ڈاؤن
لاک ڈاؤن

By

Published : Jul 29, 2020, 8:08 PM IST

ریاست کے چیف سکریٹری کے حکم کے مطابق اس انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کےلئے ہر ہفتے اور اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہےگا۔

اس دوران ریاست میں سبھی سرکاری دفتراور دکانیں بند رہیں گی۔

ان دونوں دنوں میں بین جزائر سفر کرنے والے مسافروں کو ایک ہفتے کےلئے ہوم قرنطینہ کیا جائےگا۔

جن مسافروں کی پورٹ بلیئر/ فیرار گنج تحصیل میں رہائش نہیں ہے،انہیں ادارہ جاتی قرنطینہ کیا جائےگا۔

دیگر مقامات سے آنے والے سرکاری ملازمین کورونا کی جانچ میں نگیٹو پائے جانے تک گھر سے کام کریں گے۔

ریاست میں آر ٹی پی سی آر جانچ کی فیس 2400 روپے جانچ طے کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بچہ مزدوری اور اسمگلنگ میں اضافہ ہونے کا امکان

ریاست میں اب تک 390 افراد کو اس بیماری سے متاثر پایا گیا ہے اور اس وقت کورونا کے 193 فعال معاملے ہیں ،جب کہ 196 افراد اس انفیکشن سے نجات پا چکے ہیں۔

وہیں ایک مریض کی موت ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details