اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: 31 اگست تک لاک ڈاؤن میں توسیع - ٹیسٹنگ کے قیادت کے علاوہ مختلف امور پر نظر رکھیں گے

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن میں توسیع کر دی ہے۔ 31 اگست تک ہفتے میں دو دن سنیچر و اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ وہیں عیدالاضحٰی اور راکھی کے تہوار کے دن لاک ڈاؤن نہیں رہے گا۔

lockdown extended till august 31 in west bengal
مغربی بنگال میں 31 اگست تک ہفتہ میں دو دن لاک ڈاؤن

By

Published : Jul 28, 2020, 9:41 PM IST

ریاست مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج نامہ نگاروں کو بتایا کہ آئندہ 31 اگست تک ہر سنیچر و اتوار کو پورے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس کے علاوہ راکھی کے تہوار کے دن لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ ریاستی امور داخلہ سیکریٹری آلاپن بنرجی نے جب ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا اس کے ایک روز بعد ہی ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے یہ کہا تھا کہ یکم اگست یعنی عیدالاضحٰی کے دن لاک ڈاؤن نہیں رہے گا۔

مغربی بنگال میں 31 اگست تک ہفتہ میں دو دن لاک ڈاؤن

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے آج ریاستی اسٹیٹ سیکریٹریٹ نبنو میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملات کو دیکھتے ہوئے ہفتے میں دو دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے فیصلے میں توسیع کی گئی ہے۔

آئندہ 31 اگست تک ہفتے میں دو دن یعنی سنیچر اور اتوار کو پورے ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔ لیکن اگست کے مہینے میں عیدالاضحٰی، راکھی بندھن اور یوم آزادی بھی ہے۔

مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی

اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ تہواروں کو مد نظر رکھتے ہوئے کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی کے مطابق آئندہ 2، 5، 8، 9، 16، 17، 23، 24 اور 31 اگست کو مکمل لاک ڈاؤن نافذ رہے گا۔ چونکہ یکم اگست کو عیدالاضحٰی اور 3 اگست کو راکھی بندھن ہے اسی لیے اس ہفتے میں 5 اگست کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس کے بعد 8 اور 9 کو معمول کے مطابق سنیچر اور اتوار کو ملکمل لاک ڈاؤن رہےگا۔

حالات بہتر ہوئے تو 5 ستمبر سے اسکول و کالج کھل سکتے ہیں

اس کے بعد 15 اگست کو یوم آزادی ہے۔ اس لیے اس ہفتے میں 16 اور 17 یعنی اتوار اور پیر کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔ اس کے بعد اصول کے مطابق 23،24 اور 31 کو مکمل لاک ڈاؤن رہے گا۔

وزیر اعلی نے مزید کہا کہ بہت جلد ریاست میں اینٹی جین ٹسٹ شروع کیا جا سکتا ہے۔ جن آٹھ اضلاع میں سب سے سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں، ان اضلاع میں آٹھ سینئر آئی اے ایس افسران کو متعین کیا گیا ہے، جو کورونا وائرس کے خطرات کو کم کرنے کے علاوہ کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والوں کی لاش کو تحفظ کے ساتھ ٹھکانے لگانے اور ٹیسٹنگ کے قیادت کے علاوہ مختلف امور پر نظر رکھیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details