دیگھا:مغربی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی پور کے دیگھا کے چنڈی پور میں واقع ایک پٹرول پمپ کے قریب پرائیوٹ گاٖڑی کی زد میں آکر نوجوان کی موت ہوگئی ۔ عینی شاہدین کے مطابق بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے قافلے میں شامل گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی جان چلی گئی۔ اپوزیشن لیڈر کا قافلہ قومی شاہراہ 116 کے چنڈی پور سے گزر رہا تھا۔ ذرائع کے مطابق یہ سڑک حادثہ گزشتہ شب جمعرات کی رات تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ مقامی باشندوں کا دعویٰ ہے کہ یہ حادثہ کار کی رفتار زیادہ ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔اس حادثے میں شیخ اسرافیل (33) نام کے ایک شخص کی موت ہو گئی۔
Man Died In Road Accident شبھندو ادھیکاری کے قافلے کی زد میں آ کر نوجوان ہلاک، مقامی لوگوں کا الزام - مغربی بنگال کے ضلع مشرقی مدنی پور
قانون ساز اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری کے قافلے کی مبینہ ٹکر سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی۔ مقامی باشنوں نے الزام لگایا کہ نوجوان کی موت شوبھندو ادھیکاری کے قافلے کی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:Mamata Banerjee At Maldah مغربی بنگال میں این آرسی کی اجازت نہیں دی جائے گی: ممتا بنرجی
سڑک حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے سڑک پر ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور ناکہ بندی کردی۔مقامی باشندوں نے احتجاج کرتے ہوئے شبھندو ادھیکاری کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا۔مقامی باشندوں کو سڑک سے ہٹا کر گاڑیوں کی آمدورفت دوبارہ بحال کرائی۔ مشرقی میدنی پور ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ امرناتھ نے کہا کہ چنڈی پور میں ایک حادثہ پیش آیا ہے۔ ہم موقع پر جا کر تمام پہلوؤں کی جانچ کر رہے ہیں۔ اس معاملے میں واضح طور پر فی الحال کچھ کہا نہیں جا سکتا۔ پولیس پورے معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی اس معاملے میں کچھ بھی کہنا مناسب ہوگا۔دوسری طرف ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے اس معاملے کو لے کر شبھندو ادھیکاری کی تنقید کی۔