اردو

urdu

ETV Bharat / state

مغربی بنگال: آئندہ ہفتے سے لوکل ٹرین خدمات بحال - ٹرینز کی تعداد پر سوال اٹھایا

وزیراعلی ممتابنرجی نے لوکل ٹرینز کی تعداد میں کمی کرنے پر سول اٹھایا ہے، وزیراعلی نے کہا کہ زیادہ ٹرینز چلا کر بھیڑ پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

وزیراعلی ممتابنرجی
وزیراعلی ممتابنرجی

By

Published : Nov 5, 2020, 8:09 PM IST

مغربی بنگال کی وزیر اعلی نے لوکل ٹرین خدمات کی بحالی پر خوشی کا اظہار کیا لیکن ٹرینز کی تعداد پر سوال اٹھایا ہے۔

وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا کہ لوکل ٹرین خدمات بحال کرنے کا فیصلہ بالکل صحیح ہے، اس فیصلے سے عام لوگوں کی پریشانیاں کم ہو سکتی ہیں۔

نبنو میں اعلی عہدءداران کے ساتھ میٹنگ کے بعد وزیراعلی نے کہا کہ لوکل ٹرینوں کی تعداد پر اعتراض ہے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل ٹرینز کی تعداد اور زیادہ ہونی چاہئے، ٹرینز کی تعداد زیادہ ہونے کے سبب بھیڑ کم ہو گی، ٹرینز میں بھیڑ کم ہوگی تو بیماری کے پھیلنے کا خطرہ بھی کم ہو جا ئے گا۔

وزیر اعلی کے مطابق کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرتے لوکل ٹرینز چلائی جائے گی، ٹرین خدمات بحال کرنے سے پہلے تمام ٹرینز کو سینیٹائز کرنا لازمی ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسافروں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت دی گئی ہے، اس سے مسافر اور ان کے خاندان کے افراد اس بیماری سے محفوظ رہیں گے۔

وزیر اعلی کا کہنا ہے کہ لوکل ٹرین کی خدمات کی بحالی جتنی ضروری ہے اس سے زیادہ کورونا گائیڈ لائن پر عمل کرنا بھی ضروری ہے۔

ریلوے بورڈ اور ریاستی حکومت کو ان سب باتوں پر سختی سے توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ ریاستی حکومت آور مشرقی ریلوے کے درمیان میٹنگ کے بعد اگلے ہفتے بدھ سے لوکل خدمات بحال کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مشرقی ریلوے نے سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں دو سو لوکل ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔

کورونا وائرس کے مدنظر گزشتہ 24 مارچ سے مغربی بنگال میں لوکل ٹرین خدمات معطل ہے۔

آٹھ مہینوں سے ٹرین خدمات معطل ہونے کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details