مغربی بنگال بی جے پی کے وفد کو مقامی باشندوں نے شجاع پور فیکٹری دھماکے کے جائے وقوع پر جانے سے روک دیا ۔
بی جے پی کے وفد شجاع پور فیکٹری دھماکے کے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لینے اور اہل خانہ سے ملاقات کرنے کی کوشش کی۔
وہیں مقامی باشندوں نے بی جے پی کے وفد کو جائے وقوع پر پہنچنے کی مخالفت شروع کر دی۔
بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے وفد کو روک دیا گیا۔ یہ خبر سن کر بڑی مایوسی ہوئی۔
بنگال: بی جے پی وفد کو جائے وقوع پر جانے سے روک دیا گیا انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے وفد میں شامل لوگ بھی دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کی طرح ہیں تو پھر انہیں کیوں روکا گیا۔
دلیپ گھوش کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے وفد کو روکنے کی سب سے بڑی وجہ سچائی پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔
بی جے پی کے ریاستی صدر کا کہنا ہے کہ اس واقعے پر پردہ ڈالنے کی کوشش نہیں ہے تو بی جے پی کے وفد کو جانے سے کیوں روکا گیا۔ اس کا جواب کون دے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز مالدہ کے شجاع پور میں واقع ایک پلاسٹک کے کارخانے دھماکہ میں چھ مزدوروں کی موت ہوئی جبکہ 10 سے 12 افراد شدید طور پر زخمی ہو گئے۔