کولکاتا:مغربی بنگال کے سیالدہ جنوبی سیکشن کےپارک سرکس اسٹیشن پر ایک خاتون اپنے دو بچوں کے ساتھ ریل لائن پار کرنے کے دوران لوکل ٹرین کی ٹکر سے زخمی ہو گئی۔ مقامی باشندوں نے اس حادثے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ٹرینوں کی خدمات میں رخنہ ڈالی۔Local Stop Train Service After Mother And Two Children Injured
ٹرین خدمات میں رخنہ اندازی کے سب مسافروں کو سب سے زیادہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آر پی ایف نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی۔اس معاملے میں کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایک خاتون خطرے میں دو بچوں کے ساتھ ریل لائن پار کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر زخمی ہوگئی۔ تاہم اس کے دو بچے بچ گئے۔ حادثے کے بعد مقامی باشندوں نے ایک گھنٹے سے زائد تک ریلوے خدمات ٹھپ کر دی ۔احتجاج کے سبب کئی ٹرینوں کو منسوخ کرنا پڑ۔