ہاوڑہ:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل ہاوڑہ ضلع کے پاکوڑیا علاقے میں گزشتہ شب مقامی باشندوں نے تین چار نوجوانوں کو ایک گائے کو میٹاڈور پر زبردستی چڑھاتے ہوئے دیکھا۔Local Resident Beat Youth In Cattle Smuggling And Metador Set Fire In Howrah At Domjor مقامی باشندوں نے نوجوانوں کو پکڑنے کی کوشش کی لیکن چار میں تین نوجوان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے لیکن محمد اظہر الدین نام کا ایک نوجوان مقامی باشندوں کے ہاتھوں چڑھ گیا۔ مشتعل ہجوم نے نوجوان کو بجلی کے کمبھے سے باندھ کر زبردست پٹائی کردی۔ مشتعل ہجوم نے جانوروں کے اسمگلنگ کی مخالفت کرتے ہوئے میٹاڈور میں آگ لگادی۔
پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا،نوجوان تشویشناک حالت میں ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔پولیس نے اس معاملے میں9 لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔