مغربی بنگال میں مسلسل تیسری مرتبہ اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے یکے بعد دیگرے درجنوں نئے منصوبوں کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کردہ منصوبوں میں 'دوارے دوارے راشن' یعنی عام لوگوں کے گھر گھر راشن اسکیم بھی شامل ہے لیکن وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے اعلان کے باوجود بیشتر اضلاع میں راشن بدعنوانی سے متعلق خبریں موصول ہوتی رہتی ہے۔
مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باگدا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے راشن ڈیلر پربدعنوانی کا الزام عائد کرتے ہوئے راشن دکان میں تالہ لگادیا۔ باگدا تھانہ علاقے میں مقامی باشندوں نے راشن ڈیلر پر بدعنوانی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے راشن دکان میں تالہ لگا دیا اور سڑک کی ناکہ بندی کردی۔
ناکہ بندی کے سبب باگدا سے جڑنے والی تمام سڑکوں پر ٹریفک نظام درہم برہم ہو کر رہ گئی ہے۔ حالات کو قابو میں کرنے کے لئے پولیس مداخلت کرنا پڑا۔