اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنگال میں شراب کی دوکانیں کھل گئیں

کولکاتا کے مختلف علاقوں میں شراب کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دیدی گئی ہے ۔ دن سے ہی تمام دکانوں میں خریداروں کی لمی قطاریں دیکھنے کوملی

بنگال میں شراب کی دوکانیں کھل گئیں
بنگال میں شراب کی دوکانیں کھل گئیں

By

Published : May 4, 2020, 8:37 PM IST

مغربی بنگال حکومت نے غیر کونٹینٹ علاقے کے علاوہ ریڈ زون، اورینج زون اور گرین زون میں شراب کی دوکانیں کھولنے کی آج سے اجازت دیدی ہے۔تاہم شاپنگ کمپلکس، بیئر بار، کلب،ریسٹورنٹ کم بار اور ہوٹل حسب سابق بند رہیں گے۔

بنگال میں شراب کی دوکانیں کھل گئیں

پہلے حکومت نے صبح10بجے سے 6بجے شام تک شراب کی دوکانیں کھولنے کی اجازت دیدی تھی تاہم اب 3بجے سہ پہر شام 6بجے تک دوکانیں کھلی رہیں گی۔

حکومت نے کہا کہ ماسک پہننا اور معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔شراب کی دوکانوں پر 6فٹ فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ہے۔اس کے علاوہ شراب کی دوکانوں پر پانچ سے زیادہ گراہک نہیں ہوسکتے ہیں۔

تاہم ایک طرف حکومت کی شرائط اور قوانین ہے تودوسری طرف کلکتہ اور دیگر علاقوں میں شراب کی دوکانوں پر بڑی تعداد میں بھیڑ جمع ہے، معاشرتی فاصلے دھڑے دھڑے رہ گئے ہیں اور عوام کو کنٹرول کرنے میں پولس کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

دوسری طرف شراب دکانوں کے سامنے سماجی دوری کی خلاف ورزی کرنے پر پولیس نے خریداریوں پر جم کر لاٹھیاں برسائی۔ پولیس نے دکانداروں کو ہدایت دی ہے کہ سماجی دوری کاخیال نہیں رکھا گیا تو دکان کھولنے کی اجازت واپس لے ہی جائے گی

ABOUT THE AUTHOR

...view details