اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزراء اوراراکین اسمبلی کی تنخواہ میں فرق کیوں؟

مغربی بنگال میں اسمبلی میں بائیں محاذ کے رہنما نے وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں فرق کے خلاف ریاستی حکومت کی شدید تنقید کی۔

By

Published : Jul 6, 2019, 3:36 PM IST

وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں فرق کیوں؟


بائیں محاذ کے رہنما سوچن چکرورتی نے پر یس کانفرنس کے دوران کہ وزیر اعلیٰ ممتابنر جی نے گزشتہ روز ریاستی وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہ سے متعلق اعلان ناقبول ہے۔

وزراء اور اراکین اسمبلی کی تنخواہ میں فرق کیوں؟

انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ نے تنخواہ میں فرق کرکے اراکین اسمبلی کے ساتھ ناانقصافی کی ہے۔وزراء اور اراکین اسمبلی کے درمیان فرق کرکے اسمبلی کے کام کاجوں میں رخنہ دالنے کی وجہ پید اکردی ہے۔

سوجن چکرورتی نے کہاکہ اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے جب تنخواہ سے متعلق اعلان کیا اسی وقت حزب اختلاف نے مخالفت شروع کردی تھی۔

بائیں محاذ کے رہنما کے مطابق تنخواہ میں فرق سے لوگوں کے درمیان تلخی بڑھے گی۔وزرا ء کی بنیاد تنخواہ میں تین ہزار روپے اور اراکین اسمبلی کے لیے صرف دو ہزار روپے اضا فہ کرنے کی ضرورت کیا تھی۔

دوسری طرف انہوں نے کہاکہ مغر بی بنگال کانام تبدیل کرنے کو لے کر وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی کو آڑے ہاتھوں لیا۔

وزیر اعلیٰ ممتابنر جی کو ریاست کانام بدلنے سے متعلق تجویز پر وزرات داخلہ سے عقلمندی سے نمٹننا چا ہئے۔ اس پر سیاست کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزرات داخلہ مغربی بنگال کے خلاف سازش میں مصروف ہے۔

وزرات داخلہ کے خلاف ہم سب کو متحد ہوکر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details