اردو

urdu

ETV Bharat / state

گزشتہ 36 گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب مغربی بنگال پانی پانی - سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن

گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے جاری بارش کے سبب ریاست کے 70 فیصد اضلاع کے لوگوں کی زندگی تھم سی گئی ہے اور تمام شعبوں پر اس کا گہرا اثر پڑا ہے۔

rain continue Last 36 hours life of common people stop in west bengal
مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر

By

Published : Sep 20, 2021, 7:40 PM IST

مغربی بنگال کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر
گزشتہ سنیچر سے شروع ہونے والی بارش خبر لکھے جانے تک جاری ہے۔ اس کی وجہ سے نہ صرف عام زندگی بلکہ بیشتر شعبے بھی متاثر ہوئے ہیں۔
مسلسل موسلا دھار بارش سے معمولات زندگی متاثر
ذرائع کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں جاری بارش کے سبب کولکاتا سمیت مختلف اضلاع میں رہنے والے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ریاست کے اضلاع میں سنیچر کی رات سے شروع ہونے والی بارش کے سبب کولکاتا، جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ ہوڑہ، ہگلی، ندیا سمیت تمام اضلاع میں پانی کے نکاشی نظام کی پول کھل گئی ہے۔نکاشی نظام ابتر ہونے کے سبب بیشتر علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہو چکا ہے جس کے سبب عام لوگوں کو بڑی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مساجد کے باہر گیندے پانی جمع ہونے سے نمازیوں کو بھی پریشانی درپیش ہے۔دوسری طرف سیالدہ اور ہوڑہ ڈویژن میں بارش کے باعث لوکل ٹرین (اسپیشل اسٹاف ٹرین ) کی خدمات بھی پوری طرح سے متاثر ہوگئی ہے۔


علی پور محکمہ موسمیات نے واضح طور پر کہہ چکا ہے کہ مغربی بنگال میں اگلے چند دنوں تک عام لوگوں کو بارش سے راحت ملنے والی نہیں ہے۔ مغربی بنگال کے تمام اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details