کورونا انفیکشن روکنے کیلئے جولائی میں ممتا بنرجی نے ہفتے میں دودن لاک ڈاؤن کا اعلان کیا تھا۔اگست میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اور ستمبر میں تین دن مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔گزشتہ لاک ڈاؤن میں بھی پولس نے سختی سے تمام دوکانیں، بازار اور مارکیٹ کو بند کردیا تھا اورغیر ضروری طور پر باہر نکلنے والوں سے پوچھ تاچھ کی جارہی ہے۔ پرائیوٹ گاڑیوں کی دستاویزات بھی چیک کی جا رہی ہیں۔
اس سے قبل 31 اگست کو ریاست گیر لاک ڈاؤن تھا۔ مرکز نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت سے مشاورت کے بغیر کسی بھی ریاست میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جاسکتا۔ تاہم، ریاستی حکومت نے اس انفیکشن کی روک تھام کے لئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں۔ اس کے نتیجے میں، پچھلے اعلان کے مطابق لاک ڈاؤن کا مشاہدہ کیا جارہا ہے۔اب 11 اور 12 ستمبر جمعہ اور ہفتہ کو ریاست بھر میں لاک ڈاؤن نافذ ہوں گے۔
اگست میں لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں 5ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں 2,500افراد کو ماسک نہیں پہننے پر گرفتار کیا گیا تھا۔