اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lemon Price Rise: لیموں اب لوگوں کے بجٹ سے باہر - ملک میں مہنگائی عروج پر

ملک میں لاک ڈاؤن کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے لیکن پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے سبب بڑھتی مہنگائی میں اب لیموں بھی عام لوگوں کے دانٹ کھٹے کرنے لگے ہیں۔ Lemon Price Rise

لیموں اب لوگوں کے بجٹ سے باہر
لیموں اب لوگوں کے بجٹ سے باہر

By

Published : Apr 23, 2022, 5:30 PM IST

ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل ہورہے اضافہ کے سبب دیگر اشیائے ضروریہ کی طرح لیموں بھی عام لوگوں کی دانت کھٹے کرنے لگی ہے مغربی بنگال کی بازاروں میں مہنگائی عروج پر ہے جس کی وجہ سے لیمو اب لوگوں کے بجٹ سے باہر ہوتا جارہا ہے۔ Soaring prices of Lemon

لیمو اب عام لوگ کو یہ سوچنے پر مجبور کردیا ہے کہ کھانوں میں اس کا استعمال کریں یا نہیں، کیونکہ پہلے دو چار روپے میں ایک پیس لیمو مل جاتا تھا تاہم اب لیمو ایک لینے کے لئے 10 سے 12 روپے خرچ کرنے پرتے ہیں۔ دوسری سبزیوں کی طرح لیموں بھی کافی مہنگا ہو چکا ہے، رمضان المبارک کے مہینے سے قبل دس روپے میں تین لیمو ملے جاتے تھے لیکن اب 10 سے بارہ روپے میں ایک لیمو ملنا مشکل ہورہا ہے۔ Rising inflation in the country

ویڈیو

مزید پڑھیں:


ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے لیموں کی قیمتوں میں اچانک آئی اچھال کے بارے دکانداروں سے بات چیت کی تو دکانداروںنے بتایا کہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دوسری سبزیوں کی طرح لیموں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، بعض سبزی دکانداروں کا کہنا ہے کہ منڈی میں ہی لیموں کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہے، لیموں کے لئے موٹی رقم خرچ کرنی پڑ رہی ہے، اب اتنی مہنگی لیمو خرید کر کوئی سستا کیسے فروخت کرسکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details