کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں ایک کمپنی کی نجی تقریب میں شرکت کے لئے پہنچیں ایم سی میری کام نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنے کریئر میں انگنت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔ تمام مشکلوں کا سامنا کرتے ہوئے آج اس مقام تک پہنچی ہوں۔ چھ بار کی عالمی باکسنگ چمپئن ایم سی میری کام نے کہا کہ وہ غریب لوگوں کی بڑی مدد کرتی ہیں۔ گاؤں میں جب بھی جاتی ہیں اس وقت تمام لوگوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی کوشش کرتی ہیں کیونکہ ان کی نظروں میں تمام لوگ برابر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی ہمت نہیں ہاری ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی آیا تھا کہ جب ان کے سرپرست بڑی مشکل سے ان کا پاسپورٹ بنوائے تھے اور بدقسمتی سے وہ بھی ان کے ہاتھوں سے وہ کھو گیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے وہ وقت بہت برا تھا۔ اس وقت میں نے خودکشی کرنے کی ناکام کوشش بھی کی تھی لیکن جلد ہی سب کچھ ٹھیک ہو گیا اور میں بلند حوصلوں کے ساتھ باکسنگ رنگ میں اتری اور کامیابی حاصل کی۔