اردو

urdu

ETV Bharat / state

Muthia Muralidharn مرلی دھرن نے کولکاتا میں اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم کی تشہیر کی - مدھر متل نے کولکاتا کے سالٹ لیک

مشہور سری لنکن کرکٹر متھیا مرلی دھرن نے اداکار مدھر متل کے ساتھ اپنی سوانحی فلم 800 کی تشہیر کی۔سالٹ لیک میں انہوں نے اپنی پہلی فلم اور کرکٹ کے بارے میں ڈھیر ساری باتیں کہیں۔

مرلی دھرن نے کولکاتا میں اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم کی تشہیر کی
مرلی دھرن نے کولکاتا میں اپنی سوانح حیات پر مبنی فلم کی تشہیر کی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 29, 2023, 7:49 PM IST

کولکاتا:کرکٹ کی دنیا میں سری لنکا کے عظیم اسپن گیندباز متھیا مرلی کو کون نہیں جانتا ہے۔کھیل کے میدان میں اپنی غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد سیلور اسکرین پر بھی بہت جلد جلوہ افروز ہونے والے ہیں۔

فلم پروموشن کے لئے مرلی دھرن اور مدھر متل نے کولکاتا کے سالٹ لیک میں شکشا نکیتن اسکول کا دورہ کیا اور طلباء سے بات چیت کی، اسکول کے طلباء کے ساتھ کرکٹ کھیلا اور بچوں کو آٹوگراف دیئے۔

اس موقع پر سالٹ لیک شکشا نکیتن کی پرنسپل محترمہ نوپور دتہ نے کہا کہ متھیا مرلی دھرن جیسے عظیم کرکٹر کی میزبانی کرنا ہمارے لیے فخر کی بات ہے۔ آج دنیا کے مشہور اسپن گیندبازی کے جادوگر کو اپنے سامنے دیکھ کر طلباء کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔ بچے فلم میں ان کی کہانیوں اور حکمت کی باتوں کو جان کر بہت متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Sourav Ganguly میں کس کے ساتھ کہاں جاؤں گا، اس پر کوئی سوال نہیں کرسکتا: سورو گنگولی

اس دوران مرلی دھرن نے بچوں کو اسکول میں کرکٹ کھیلنے کی اہمیت پر زور دیا اور طلباء کے نوجوان ٹیلنٹ کو ابھارا۔ اس سری لنکن کرکٹر نے بنیادی طور پر ایک کامیاب کرکٹر بننے کے لیے جذبہ، محنت، نظم و ضبط اور خود اعتمادی پر زور دیا۔ اس دوران انہوں نے ہر کھلاڑی کو ان کے شاندار کیریئر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے آٹوگراف دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details