مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام سیاسی جماعتوں کی تیاریاں عروج پر ہے۔
حکمراں جماعت ترنمول کانگریس دل بدل میں ابتدائی نقصان سے ابھرتے ہوئے اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی کوشش میں مصروف ہے۔
بی جے پی دل بدل کے کھیل میں ابتدائی کامیابی ملنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو مزید نقصان پہنچانے کی کوشش جاری رکھی ہے۔
دوسری طرف بائیں محاذ اور کانگریس اتحاد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف سڑکوں پر اتر چکا ہے۔
تین سال قبل2016 میں کولکاتا کے پارک سرکس میدان میں ہونے والی بریگیڈ ریلی میں بدھا دیب بھٹاچاریہ اور راہل گاندھی ایک ساتھ اسٹیج پر نظر آئے تھے۔
مغربی بنگال میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے قبل بائیں محاذ اور کانگریس ریلی کے ذریعہ دیگر سیاسی جماعتوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجانے کی تیاری میں مصروف ہے۔