دوسری جانب سڑکوں اور عوامی مقامات پر بڑی تعداد میں ماسک کے بغیر بھیڑ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بایاں محاذ کے چیئرمین بمان بوس نے حکومت کی سخت تنقید کی اور کہا کہ حکومت کورونا وائرس کے تئیں عوامی بیداری لانے میں ناکام رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 120دن گزر جانے کے باوجود لوگوں میں کورونا کے تئیں حساسیت نہیں پیدا ہوئی ہے اور بڑی تعداد میں مارکیٹ و بازار اور دیگر عوامی مقامات ماسک کے بغیر لوگ نظرآرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے محکمہ صحت کے ہیلپ لائن سے متعلق کہا کہ کوئی بھی فون نہیں اٹھاتا ہے۔ بہت سارے سپر اسپیشلٹی اسپتالوں میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ کورونا اسپیشل اسپتال میڈیکل کالج اس کی لیب کیا کر رہی ہے؟
بمان بوس نے کہا کہ ریاستی حکومت کو ذمہ داری سے کام کرنا ہوگا اورانہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس بحران میں بھی تجارت کی فکر ہے۔