اگرتلہ:مغربی بنگال کی پڑوسی ریاست تریپورہ میں سی پی آئی کی کمیٹی نے دونوں سیٹوں پر 5 ستمبر کو ووٹنگ کے دوران بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام لگایا اور انتخابات کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔ بائیں بازو کے اہم اتحادی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے سکریٹری جتیندر چودھری نے الزام لگایا ہے کہ حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے بدمعاشوں نے پولیس اور سول انتظامیہ کے ایک حصے کا استعمال کر کے انتخابات میں دھاندلی کی ہے۔
حلانکہ الیکشن کمیشن نے ان الزامات کیانکار کرتے ہوئے اور مبصرین کی رپورٹوں کی بنیاد پر کہا کہ ضمنی انتخاب منصفانہ اور پرامن تھا، جس سے اپوزیشن ناراض تھی۔ حالانکہ اہم اپوزیشن پارٹیاں ٹی آئی پی آر اے موتھا اور کانگریس نے الیکشن نہیں لڑاتھا۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا الیکشن میں دھاندلی کے الزام کے ساتھ قائم ہے۔
ایک بیان میں بائیں بازو کے کنوینر نارائن کر نے کہا کہ باکس نگر اور دھن پور کے ضمنی انتخابات میں پوری طرح سے دھاندلی ہوئی تھی اور پولنگ کے آغاز سے ہی اس سلسلے میں الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) کی توجہ بار بار مبذول کرائی گئی تھی، لیکن دھاندلی روکنے کے لیے کوئی مثبت قدم نہیں اٹھایا گیا۔