مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں لیفٹ فرنٹ کے ریاستی چیئرمین بمان بوس نے کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد کہا کہ لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد پر مہر لگ چکی ہے۔ دونوں پارٹیوں کی مشترکہ حکمت عملی کے بدولت حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے خلاف انتخابی میدان میں اترنے کی بھی تیاری مکمل کر لی گئی ہے۔
کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی:بمان بوس - کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی
پہلے لیفٹ فرنٹ اور کانگریس کے درمیان اتحاد ہونے کے باوجود الگ الگ جلسہ و جلوس کی قیادت کی جا رہی تھی۔ لیکن اب دونوں پارٹیوں کی جانب سے مشترکہ حکمت عملی کے تحت انتخابی سرگرمیاں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کانگریس کے ساتھ جلد ہی سیٹوں کی تقسیم پر بات ہوگی
کولکاتا کے بریگیڈ میدان میں تاریخی بریگیڈ ریلی 28 فروری اور سات مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔
بریگیڈ ریلی میں راہل گاندھی سمیت کانگریس کے تمام رہنماؤں اور بی جے پی مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔