کولکاتا:مغربی بنگال بائیں محاذ کے چیئرمین (Left Front Chairman) بمان بوس نے کہا کہ طوفان، بارش، گرمی اور سردی کے باوجود جائز حق کی لڑائی میں ایس ایس سی کے امیدوار ایک قدم پیچھے ہٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔ ہم لوگ ان کی حمایت نہیں کریں گے تو کس کی کریں گے۔ Left Front Chairman Biman Bose Meets SSC Job Seekers At Dharmatala In Kolkata
انہوں نے کہا کہ ہم اور ہماری فرنٹ کی تمام جماعتیں ایس ایس سی کے امیدواروں کی حمایت کریں گی۔ ان کے شانہ بشانہ چلنے کا پیغام دیا۔اس کے ساتھ ساتھ امیدواروں کی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے پوری طاقت کے ساتھ سڑکوں پر اترنے کا بھی اعلان کیا۔
ملازمت کے متلاشیوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم آپ کی لڑائی میں آپ کے ساتھ ہیں۔ تنہا محسوس نہ کریں۔ آپ قابل ہیں آپ کو قابلیت کے ساتھ ہی نوکری ملے گی۔ کچھ وقت لگ رہا ہے۔ لیکن گھبرانے کی کوئی بات نہیں ہے۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔
گزشتہ روز سی پی ایم کے ریاستی سکریٹری محمد سلیم دھرنا منچ پر گئے تھے۔اس کے بعد ریاست کے اپوزیشن لیڈر سبویندو ادھیکاری بھی نومی کے موقع پر ملازمت کے متلاشیوں کے ساتھ دھرنا منچہ گئے۔