ریاست مغربی بنگال میں لفٹ فرنٹ کے چیئرمین بمان بوس نے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کو ایک ہی سکے کا دو پہلو قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ 'ترنمول کانگریس اور بی جے پی کسی زمانے میں حلیف جماعتیں تھیں۔ دونوں کے درمیان اب بھی اچھے تعلقات ہیں۔'
انہوں نے کہا کہ 'ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے رہنما ایک دوسری کی پارٹی میں آسانی سے آ جاتے ہیں کیونکہ دونوں میں زیادہ فرق نہیں ہے۔ حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کی سیاست مغربی بنگال کے ساتھ ساتھ ثقافت کے لئے خطرہ ہو سکتا ہے۔'
بمان بوس نے کہا کہ 'مغربی بنگال کے عوام کو حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی دونوں سے دوری بنانے کی کوشش کرنی چاہئے تاکہ ریاست کے اوپر منڈلانے والے خطرے کو ٹالا جا سکے۔'