اردو

urdu

By

Published : Feb 18, 2021, 1:01 PM IST

ETV Bharat / state

معیدالاسلام قتل معاملہ: پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ

شمالی 24 پرگنہ کے باراسات میں معیدالاسلام کے قتل کے خلاف تھانہ گھراؤ کے دوران پولیس اور لفٹ فرنٹ کے حامیوں کے درمیان تصادم سے علاقے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہو گیا۔

معیدالاسلام قتل معاملہ
معیدالاسلام قتل معاملہ

ریاست مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے باراسات تھانہ کے سامنے ڈی وائی ایف آئی کے کارکن معیدالاسلام کے قتل کے خلاف تھانہ گھراؤ کیا گیا۔

تھانہ گھراؤ کے بائیں بازو کی تنظیمیں ڈی وائی ایف آئی اور ایس ایف آئی نے احتجاج کرتے ہوئے ناکہ بندی کر دی جس سے آمدورفت پوری طرح سے بند ہوگئی۔

اس دوران پولیس نے حالات کو قابو کرنے کی کوشش کی تو پولیس اہلکاروں اور مظاہرین کے درمیان تصادم کے سبب افراتفری مچ گئی۔

پولیس نے مظاہرین کو ترنمول کانگریس کی سربراہ اور وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پتلے کو نذر آتش کرنے سے روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد حالات مزید بے قابو ہوگئے۔

معیدالاسلام قتل معاملہ


ڈی وائی ایف آئی کی رہنما ایترا گوہا کا کہنا ہے کہ پولیس اس وقت ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی کے اشارے پر کام کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ریاست کے تمام اضلاع میں لا اینڈ آرڈر کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حالات کو قابو کرنے کی کوشش کے دوران مظاہرین پولیس بریکیڈ توڑ کر آگے بڑھنے کی کوشش کر رہے تھے۔


غور طلب ہے کہ سکریٹریٹ بلڈنگ نبنو گھراؤ کے دوران پولیس کی لاٹھی چارج میں شدید طور پر زخمی ہونے والے ڈی وائی ایف آئی کے یوتھ رہنما کی موت ہو گئی۔

گزشتہ روز جمعرات 11 فروری کے روز لفٹ فرنٹ کی یوتھ اور تنظیم کی جانب سے مختلف مطالبات کو لے کر سکرٹریٹ بلڈنگ نبنو کا گھراؤ کیا گیا تھا۔

اس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم میں تین سو سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جن میں معیدالاسلام بھی شامل تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details