بی جے پی رہنما تتھاگت رائے مسلسل دلیپ گھوش پر تنقید کر رہے ہیں اور ہار کی وجہ قیادت کو بتا رہے ہیں۔
اس کے جواب میں آج دلیپ گھوش نے تتھاگت رائے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شرمندگی محسوس نہ کریں اور بلا کسی تردد کے پارٹی چھوڑ دیں'۔
مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں ملی ہار کے بعد سے ہی بی جے پی کے سینئر رہنما تتھاگت رائے بی جے پی کی ریاستی قیادت پر مسلسل نکتہ چینی کر رہے ہیں۔ کبھی کیلاش وجے ورگیہ پر تو کبھی پارٹی میں نومولود فلمی ستاروں کو امیدوار بنانے پر اعتراض کرتے ہوئے نظر آئے۔
اب انہوں نے بنگال بی جے پی کے سابق صدر دلیپ گھوش کی سخت نکتہ چینی کی ہے۔ دلیپ گھوش نے بھی تتھاگت رائے پر نکتہ چینی کرتے ہوئے ان کو مشورہ دیا ہے کہ بی جے پی میں رہنے پر اگر شرمندگی محسوس کر رہے ہوں تو بلا تردد پارٹی چھوڑ دیں۔