کولکاتا:مغربی ببگال اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما اور بی جے پی کے رکن پارلیمان شوبھندو ادھیکاری نے مشرقی مدنی پور کے رام نگر کے پلیٹ فارم سے دھماکہ خیز تبصرہ کیا تھا کہ حکومت میں موجود 80 فیصد لوگ ترنمول کانگریس کو حکومت سے ہٹانے میں میری مدد کر نا چاہتے ہیں۔ یہ لوگ کہہ رہے ہیں اس حکومت کو جلد سے جلد ہٹادیں۔ ادھیکاری کے اس بیان پر سیاسی حلقوں میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ Leader Of Opposition Suvendu Adhikari Slam TMC And Police
اس مرتبہ انہوں نے شوبھندو ادھیکاری نے آئی پی ایس افسران کو لے کر مطالبہ کیا ہے۔پنچایت انتخابات میں بڑی جیت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ”آئی پی ایس افسران کا ایک گروپ فون پر مجھ سے مسلسل رابطے میں ہے۔ یہ افسران فروری تک پنچایت انتخابات مکمل کرانے کے حق میں ہیں، انہوں نے کہا کہ فون ٹیپنگ کی وجہ سے یہ افسران ان سے فون پر بات نہیں کرتے ہیں۔