مرشدآباد:مغربی بنگال میں پنچایت انتخابات کے مدنظر سیاسی گہماگہمی عروج پر ہے۔حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام سیاسی جماعتیں ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی ہر ممکن کوشش میں مصروف ہیں۔Suvendu Adhikari Slam Mamata Benerjee
بی جے پی کے رکن اسمبلی اور حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے ترنمول کانگریس کی سربراہ رہنما اور وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی جم کر تنقید کی۔ حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہاکہ ممتا بنرجی پر ووٹ بینک کی سیاست کے لئے صرف ملک دشمن طاقتوں کی حمایت اور فنڈنگ کرنے کا الزام لگایا۔
ریاستی اپوزیشن لیڈر شبھندو دھیکاری نے سیاسی میٹنگ میں شرکت کے دوران صحافیوں کے سوالات کے جواب میں یہ سنسنی خیز تبصرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں بھی پی ایف آئی کے حامی موجود ہیں۔ ترنمول کانگریس اقلیتی طبقے کے نوجوانوں کو گمراہ کرتی ہے۔اس سے ان کا مستقبل تبادہ ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:BJP Leader Suvendu Adhikari مغربی بنگال میں ہزاروں عارضی ہوم گارڈز کی بھرتی میں بدعنوانی
ان کا کہنا ہے کہ وہ ذاتی طور پر مرشد آباد کے اقلیتی طبقے کے لوگوں کو جانتے ہیں۔ وہ قوم پرست ہیں۔ نریندر مودی ہمیشہ کہتے ہیں کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس۔ وزیراعظم ملک میں رہنے والے تمام لوگوں کی ترقی چاہتے ہیں۔Suvendu Adhikari Slam Mamata Benerjee