مغربی بنگال میں لکشمی بھنڈار Laxmi Bhandar Scam اسکیم سے متعلق مبینہ بدعنوانی کا واقعہ منظر عام پر آنے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے بیشتر رہنما شک کے نظر سے دیکھے جانے لگے ہیں۔
شمالی 24 پرگنہ North 24 Parganas کے بادوڑیا کے جگن ناتھ گرام پنچایت سے تعلق رکھنے والی 134 خواتین کو لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت ملنے والی رقم پنچایت پردھان کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں مبینہ طور پر جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جگن ناتھ گرام پنچایت کے نائب پردھان حسین الزماں پر الزام ہے کہ سو سے زائد خواتین کو لکشمی بھنڈار اسکیم کے تحت ملنے والے 500-500 روپے ان کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں گئے ہیں۔ اس واقعے کے منظر عام پر آنے کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے۔ بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم نے اس معاملے پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو گھیرنے کی کوشش تیز کردی ہے۔
اس سلسلے میں ترنمول کانگریس کے رہنما اور نائب پنچایت پردھان حسین الزماں کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بھی دوسری خواتین کی طرح لکشمی بھنڈار اسکیم سے جڑی تھی۔ انہیں ان کے حصے میں اتنی ہی رقم آئی ہے جتنی انہیں ملنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ بینک والوں کی غلطی سے چار پانچ عورتوں کو ملنے والی رقم ان کے اکاؤنٹ میں آئی تھی جسے واپس کی گئی ہے۔ غلطی بینک والوں کی ہے ان سے ہی سوال کیا جائے تو بہتر ہو گا۔'
دوسری جانب بی جے پی، کانگریس اور سی پی ایم کا کہنا ہے کہ غلطی سے تین چار عورتوں کی رقم دوسرے کے اکاؤنٹ میں جا سکتی ہے، لیکن ایک ساتھ 134 عورتوں کو ملنے والے 500-500 روپے ایک اکاؤنٹ میں جانا سوچنے والی بات ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے اس سلسلے میں جلد از جلد تفتش شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Laxmi Bhandar Scam: شمالی 24 پرگنہ میں لکشمی بھنڈاراسکیم میں بدعنوانی کا انکشاف - لکشمی بھنڈارکی رقم پردھان کی بیوی کے اکاؤنٹ میں
شمالی 24 پرگنہ کے بادوڑیا کے جگن ناتھ گرام پنچایت سے تعلق رکھنے والی 134 خواتین کو لکشمی بھنڈار Laxmi Bhandar Scam اسکیم کے تحت ملنے والی رقم پنچایت پردھان کی اہلیہ کے اکاؤنٹ میں جانے کا مبینہ معاملہ منظر عام پر آیا ہے جس پر خوب ہنگامہ ہورہا ہے۔
شمالی 24 پرگنہ میں لکشمی بھنڈاراسکیم میں بدعنوانی کا انکشاف