24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے رہنے والے ایڈوکیٹ اور پروفیسر نوشاد انور نے کہا کہ گجرات حکومت کے فیصلے پر کوئی حیرانی نہیں ہوئی کیونکہ مرکز میں اقلیتی مخالف حکومت سے اس سے زیادہ امید نہیں کی جا سکتی ہے۔ سزا یافتہ مجرموں کو یومِ آزادی کے موقع پر رہائی دی جاتی ہے لیکن ایسے مجرموں کو رہائی نہیں دی جاتی جو خواتین کے جنسی زیادتی یا پھر قتل معاملے میں ملوث ہو۔ Lawyers on Bilkis Bano Case
ان کا کہنا ہے کہ عام لوگوں،دانشور طبقہ اور سیاسی رہنماؤں کو گجرات حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاج کرنا چاہیے۔ اس کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ کرنا چاہیے۔ اس فیصلے کے خلاف قانونی طور پر قدم اٹھایا جا سکتا ہے۔ سوال یہ ہے کہ پہل کون کرے گا۔