اردو

urdu

ETV Bharat / state

Lack of Facilities in West Bengal Hospitals: مغربی بنگال کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، شھبندو ادھیکاری

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے کورونا ڈپارٹمنٹ میں آگ لگنے سے ایک مریضہ کی موت پر وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی حکومت کو ہدف تنقید بنایا. Lack of Facilities in West Bengal Hospitals

مغربی بنگال کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، شھبندو ادھیکاری
مغربی بنگال کے ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان، شھبندو ادھیکاری

By

Published : Jan 30, 2022, 1:10 PM IST

مغربی بنگال اسمبلی حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری نے کہا کہ ریاستی حکومت کی ہر معاملے میں سیاست کرنے کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہوا ہے. Increased public concern in hospitals

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری West Bengal Assembly Opposition Leader Shahbandu Adhikari نے کہا کہ ریاستی حکومت کی وجہ سے ریاست میں تعلیمی نظام کا برا حال ہے. not Facilities in WB Hospitals ناقص پالیسی کے سبب آج تک تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں تعلیمی سرگرمیاں بحال نہیں ہو سکی.

انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کا بھی برا حال ہے. ہسپتالوں میں علاج کرانے کے لئے آنے والے مریضوں کی پریشانیاں کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ جاتی ہیں.

ان کا کہنا ہے کہ بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال اس کی عمدہ مثال ہے. ہسپتال کے کورونا ڈیپارٹمنٹ (وارڈ ) میں آگ لگنے کے واقعے کو کسی بھی قیمت پر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا ہے.

رکن اسمبلی نے کہا کہ ہسپتال انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب ہسپتال میں آگ لگی ہے. اس کے لئے ہسپتال انتظامیہ کے ساتھ ساتھ ریاستی حکومت بھی ذمہ دار ہے.

انہوں نے کہا کہ بردوان میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے کورونا وارڈ میں جن ملازمین ڈیوٹی پر تعینات تھے ان کے خلاف سخت کارروائی اور آتشزدگی میں ہلاک ہونے والی مریضہ کے اہل خانہ کو حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے.

یہ بھی پڑھیں:

حزب اختلاف کے رہنما شھبندو ادھیکاری کے مطابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کے پاس ان سب واقعے کا نوٹس لینے کے لئے وقت نہیں ہے. حکومت کو اس سلسلے میں فوراً ردعمل کا اظہار کرنا چاہیے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا.

ABOUT THE AUTHOR

...view details