کھڑگپور:مغربی بنگال بی جے پی کے سابق ریاستی صدر اور موجودہ رکن پارلیمان دلیپ گھوش کو اتوار کو جھاڑگرام ضلع کے لال گڑھ تھانے کے بامل گاؤں میں پارٹی پروگرام میں جاتے ہوئے کرمیوںکے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا پا۔ ان سے پوچھا گیا کہ انہوں نے کرمیوں کے لیے کیا کیا؟ دوسری طرف دلیپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ انہوں نے کھیماشولی تحریک میں کرمی لیڈروں کی مختلف طریقوں سے مدد کی تھی۔
کرمی برادری نے بھی دلیپ کے اس تبصرہ کی مخالفت کی۔ اس کے بعد، دلیپ نے پیر کو کہاکہ اگر انہوں نے یہ زیادتی کی تو میں تمام لیڈروں کو برطرف کر دوں گا۔کرمیوں نے خبردار کیا کہ اگر دلیپ نے اگلے 24 گھنٹوں کے اندر معافی نہیں مانگی اور اپنے تبصروں کو واپس نہیں لیا تو 17 مئی بروز بدھ ان کے گھر کا5ہزارکرمیوں سے گھیراؤ کیا جائے گا۔ اسی طرح کرمی بدھ کو دلیپ کے گھر کے سامنے جمع ہوئے۔