اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kurmi Community Blockade کرمی سماج کے لوگوں کے احتجاج کے سبب ریل خدمات چوتھے دن بھی متاثر - آدیباسی کرما سماج

پرولیا میں آدیواسی طبقہ کرمی سماج کے لوگوں نے مختلف مطالبات کو لے کر حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ مسلسل احتجاج کے سبب لمبی دوری کی ریل خدمات پوری طرح سے متاثر رہیں۔ Kurmi Community Blockade

کرمی سماج کے لوگوں کے احتجاج کے سبب ریل خدمات چوتھے دن بھی متاثر
کرمی سماج کے لوگوں کے احتجاج کے سبب ریل خدمات چوتھے دن بھی متاثر

By

Published : Sep 23, 2022, 7:00 PM IST

مغربی بنگال کے پرولیا، مشرقی مدنی پور اور جھاڑ گرام سے تعلق رکھنے والے آدیباسی کرما سماج کے سینکڑوں لوگوں نے اپنے مطالبات کو لے کر احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔کرمی سماج کے لوگوں نے مسلسل چوتھے دن لمبی دوری کی ریل خدمات میں رخنہ اندازی کی۔ Kurmi Community Blockade Continue ,Disrupts Rail Service,Vehicular Traffic In Bengal

کرمی سماج کے سینکڑوں لوگوں حکومت کے خلاف ریلوے ٹریک پر بیٹھ گئے اور سارا دن نعرہ بازی کرتے رہے ہیں۔مظاہرین کاکہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کئے جاتے ہیں اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔

Adivasi Nagacharik Kurmi Samaj کے سربراہ انوپ مہتو نے کہاکہ سڑکوں پر اترنے کی ایک سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ حکومت ہمارے مطالبات ابھی تک تسلیم نہیں کیا ہے۔حکومت کی عدم توجہی کے سبب ہی ہم سڑکوں پر اترے ہیں۔

ان کاکہنا ہے کہ ہم آدیباسی طبقے سے تعلق رکھتے ہیں۔ہمیں کسی چیز سے کیا لینا دینا ہے۔ہم جہاں رہتے ہیں وہاں تو بہتر سہولیات کے حق دار ہیں۔ ہمیں ہمارے حقوق نہیں دئیے جارہے ہیں۔حالانکہ حکومت ہمیشہ ہمارے حقوق کو لے کر باتیں کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Amit Shah slams Nitish Kumar بہار دورے پر امت شاہ نے نیتیش پر زبانی حملہ کیا

کرمی سماج کے رہنما کے مطابق جھاڑگرام، پرولیا،مشرقی مدنی پور میں رہنے والے آدیباسی طبقے کے لوگوں کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جائے ۔اگر حکومت ہمارے مطالبات نہیں مانتی ہے تو ہمارا احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔اس کے لئے حکومت ذمہ دار ہو گی۔

کرمی سماج کے احتجاج کے سبب جنوب مشرق ریلوے خدمات پوری طرح سے متاثر ہو چکی ہے ۔ہوڑہ ڈویژن سے موصولہ اطلاع کے مطابق احتجاج کے سبب اب تک تقریبا 70 سے زاید ٹرییں رد کردی گئی ہے۔اس روٹ سے آنے جانے والی ٹرینوں کو لے کر کسی بھی طرح کا کوئی اعلان نہیں کیا جا رہا ہے۔ Kurmi Community Blockade Continue ,Disrupts Rail Service,Vehicular Traffic In Bengal

ABOUT THE AUTHOR

...view details