اردو

urdu

ETV Bharat / state

'چٹ فنڈ معاملے میں شوبھن چٹرجی کو گرفتار کیا جائے'

کنال گھوش کا کہنا ہے کہ شوبھن چٹرجی شاردا، ناردا اور آئی کور سب میں ملوث ہیں اس لئے ان کی گرفتاری ہونی چاہیے۔

kunal ghosh demands Shubhan Chatterjee to be arrested in chit fund case
'چٹ فنڈ معاملے میں شوبھن چٹرجی کو گرفتار کیا جائے'

By

Published : Jan 12, 2021, 10:58 PM IST

ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے سابق میئر کولکاتا کارپوریشن اور بی جے پی رہنما شوبھن چٹرجی کو چٹ فنڈ بدعنوانی میں ملوث ہونے کے سلسلے میں گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

'چٹ فنڈ معاملے میں شوبھن چٹرجی کو گرفتار کیا جائے'

ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں جانے والے شوبھن چٹرجی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی پر ایک کے بعد ایک الزامات لگائے تھے۔ گذشتہ کل شوبھن چٹرجی نے بیشاکھی بنرجی کے ہمراہ بی جے پی کے روڈ شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے ترنمول کانگریس پر نکتہ چینی کی۔

شوبھن چٹرجی کے ان الزامات کے ردعمل کے طور پر آج ترنمول کانگریس کے رہنما کنال گھوش نے سابق میئر کولکاتا کارپوریشن شوبھن چٹرجی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شوبھن چٹرجی چٹ فنڈ بدعنوانی کی سازش میں شامل ہیں۔ شاردا،ناردا اور آئی کور تمام چٹ فنڈ بدعنوانی میں شوبھن چٹرجی ملوث ہیں تو ان کو کیوں نہیں گرفتار کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شوبھن چٹرجی آئی کور چٹ فنڈ کمپنی کو فروغ دے رہے تھے۔ شاردا چٹ فنڈ سے ان کو ایک کروڑ روپے ملے تھے۔ مکل رائے اور شوبھن چٹرجی اور سووندو ادھیکاری گرفتاری سے بچنے کے لئے ہی بی جے پی میں گئے ہیں۔ راجیب کمار کی وجہ سے ہی مکل رائے اور شوبھن چٹرجی بچ گئے ہیں۔ اصل بات سے ان لوگوں نے ممتا بنرجی کو آگاہ نہیں ہونے دیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details