کولکاتا:عام انتخابات 2024 کے مدنظر تمام اپوزیشن جماعتیں بی جے پی کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے مقصد سے توڑ جوڑ شروع کر دی ہیں۔اسی تناظر میں پہلے مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ اور ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی نے اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو سے ملاقات کی۔
سماج وادی کے سربراہ کھلیش یادو سے ملاقات کرنے کے بعد ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی پڑوسی ریاست اڈیشہ پہنچی اور وزیراعلیٰ نوین پٹیانک سے ملاقات کی۔دونوں رہنماوں کے درمیان عام انتخابات2024 کو لے طویل بات چیت ہوئی۔
اسی درمیان کرناٹک کے سابق وزیراعلیٰ اور جنتادل ایس کے رہنما ایچ ڈی کمار سوامی نے ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتابنرجی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی ۔انہوں نے ممتابنرجی کو کرناٹک اسمبلی انتخابات 2023 کے دوران ان کی حمیت میں انتخابی تشہیر چلانے کی اپیل کی۔
دارالحکومت کے کالی گھاٹ میں واقع وزیراعلیٰ ممتابنرجی کی رہائش گاہ پر ہوئی میٹنگ میں ممتابنرجی کے علاوہ ترنمول کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی بھی موجود تھے۔